22 اکتوبر 2014 - 07:51
ضرب عضب آپریشن، مزید 28 دھشتگرد ہلاک

پاکستانی فوج کا شمالی وزیرستان میں ملٹری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کا شمالی وزیرستان میں ملٹری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ فضائی کاروائی میں مذید 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
راولپنڈی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، ائی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ائی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲